دنیا کے بلند ترین پولوگراونڈ شندور میں سہ روزہ میلہ 20 جون کو سجے گا سیاح اور شائقین پولو کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے
سطح سمندر سے 12200 فٹ کی بلندی پر واقع دنیا کا بلند ترین پولوگراونڈ شندور میں سہ روزہ میلہ 20 جون سے شروع ہورہا ہے جس میں گلگت بلتستان اور چترال کی پولو ٹیموں کے درمیان کھیلوں کا بادشاہ اور بادشاہوں کا کھیل پولو کا مقابلہ ہوگا دونوں علاقوں کی پانچ پانچ پولو ٹیمیں اس ایونٹ میں حصہ لے رہی ہیں اس اہم ایونٹ میں فری سٹائل پولو میچ کے علاؤہ ہیند گراڈنگ رسہ کشی اور ٹراؤٹ مچھلی کے شکار کے بھی مقابلے ہونگے اس انٹرنیشنل ایونٹ میں ہزاروں ملکی وغیر ملکی سیاح شرکت کرینگے دونوں علاقوں کے شائقین پولو اس ٹورنامنٹ جیتنے کے لئے پر امید ہیں اور پرجوش نظر آرہے ہیں
شندور میں ایونٹ میں شرکت کے لیے شائقینِ غذر اور چترال کے راستے شندور پہنچ جائیں گے اور اس اہم ایونٹ سے خوب لطف اندوز ہونگے