کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ کلی منگل میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے میں قبائلی رہنماء کوئلہ کان مالک سردار عبدالسلام بازئی بھائی سمیت بم دھماکے میں شہید 6 افراد زخمی

کویئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ کلی منگل میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے میں قبائلی رہنماء کوئلہ کان مالک سردار عبدالسلام بازئی بھائی سمیت بم دھماکے میں شہید جبکہ چھ افراد زخمی دہشت گردوں نے کوئلہ کان اور سامان کو نذر آتش کردیا اور پہاڑوں کی طرف فرار ہوگئے ،،

وی او ،،

پولیس کے مطابق ہفتہ کو کوئثہ کے علاقے ہنہ اوڑک کلی منگل کے قریب کوئلہ کانوں پر فتنہ الہندوستان کے دو سو کے قریب مُسلح دہشت گردوں نے حملہ کر دیا اور سامان اور کوئلہ کانوں کو نزر آتش کردیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کوئلہ کان مالکان بھی موقع پر پہنچ گئے اور مُسلح دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا تاہم مُسلح دہشت گرد پہاڑوں کی طرف چلے گئے جاتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے مختلف مقامات پر بم نصب کئے کوئلہ کان مالکان اور ان کے ساتھی تعاقب میں آگے بڑھنے کے دوران نصب بم کی زد میں آ گئے اور بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں کوئلہ کان مالک قبائلی رہنماء سردار عبدالسلام بازئی اور ان کا بھائی عبدالنافع بازئی موقع پر ہی شہید ہوگئے جبکہ ان کے چھ ساتھی زخمی ہوگئے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جاں بحق اور زخمیوں کی شناخت ۔عبد السلا م ولد عبد اللہ جان قوم کاکڑ بازئی سکنہ کلی منگل اور عبد النافع ولد عبد اللہ جان قوم کاکڑ بازئی سکنہ کلی منگل ہنہ زخمیوں میں جانان ، سیف الرحمان ۔سمیع اللہ ۔محمد آصف اور نصیب اللہ کے ناموں سے ہوئیں ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید کاروائی شروع کردی ،،،،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں