Embed HTML not available.

تحریر خادم علی خان یوسفزئی، ہم 9 مئی والے نہیں، ہم 28 مئی والے ہیں۔ ہم 10 مئی والے ہیں ،ہم وہ ہیں جنہوں نے پہلے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا اور اب اسے معاشی قوت بنانے کا سفر جاری رکھا ہے۔

تحریر خادم علی خان یوسفزئی،
28 مئی 1998 کی ایک کڑی سہ پہر بلوچستان کے ضلع چاغی کے پہاڑی سلسلے راسکوہ کے ایک پہاڑ قمبر کی گہرائیوں میں پاکستان نے یکے بعد دیگرے پانچ ایٹمی دھماکے کر کے اپنے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا۔
یہ کوئی عام دن نہیں تھا، یہ پاکستان کے فخر، عزت اور وقار کا دن تھا۔
یہ وہ دن تھا جب وزیراعظم محمد نواز شریف نے عالمی دباؤ، امریکی صدر بل کلنٹن کی دھمکیوں اور اربوں ڈالر کی پیشکشوں کو مسترد کر کے قوم کی آرزوؤں اور دفاع کا ساتھ دیا۔
28 مئی کو پاکستان دنیا کی ساتویں اور عالم اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت بن گیا۔اسلئے ہم مسلم لیگی فخر سے کہتے ہیں

ہم 9 مئی والے نہیں، ہم 28 مئی والے ہیں۔ ہم 10 مئی والے ہیں ،ہم وہ ہیں جنہوں نے پہلے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا اور اب اسے معاشی قوت بنانے کا سفر جاری رکھا ہے۔

ہم نے نہ صرف دشمن کو منہ توڑ جواب دیا بلکہ حالیہ جنگ میں جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی شجاعت نے دنیا کو پاکستان کے دفاعی عزم اور جدید قابلیت کا قائل کر دیا۔
یہ وہ طیارے ہیں جنہیں پاکستانی انجینئرز اور سائنسدانوں نے تیار کیا، اور جنہوں نے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا۔
ہم وہ ہیں جنہوں نے پہلے بھی پاکستان سنوارا تھا، اب بھی پاکستان بچائیں گے۔

ایٹمی دھماکے ہوں،
سی پیک جیسا شہرۂ آفاق گیم چینجر منصوبہ ہو،
گوادر جیسی عظیم الشان بندرگاہ،
پورے پاکستان میں موٹر ویز کا جال،
بلوچستان میں نئی شاہراہیں،
نئے ڈیمز، بجلی کے کارخانے،
الخالد ٹینک، جے ایف 17 تھنڈر،
سیف سٹی منصوبے، نئی پولیس فورسز،
نئے کالجز، میڈیکل یونیورسٹیز، انجینئرنگ یونیورسٹیز،
آئی ٹی، صحت، تعلیم کے شعبے کی اصلاحات —

یہ سب کچھ پاکستان مسلم لیگ ن کے دورِ حکومت کی حقیقی تصویریں ہیں۔ یہ صرف منصوبے نہیں، یہ پاکستان کے تابناک مستقبل کی بنیادیں ہیں۔

یہ تمام تر کارنامے اس قیادت کے مرہون منت ہیں جس کا نام ہے میاں محمد نواز شریف۔

یہ سہرا صرف نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کو ہی نہیں بلکہ ان کروڑوں ووٹرز کو بھی جاتا ہے جنہوں نے صحیح وقت پر صحیح قیادت کا انتخاب کیا۔

آج پاکستان کو نجات دلانے کی واحد امید ایک بار پھر مسلم لیگ ن اور نواز شریف کی قیادت ہے۔
ہم یقین دلاتے ہیں کہ جیسے ہم نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، ویسے ہی اب اسے معاشی استحکام، خوشحالی اور ترقی کی راہ پر بھی گامزن کریں گے۔ ان شاء اللہ!

اس لیے جب بھی الیکشن ہوں، ووٹ صرف شیر کا!
کیونکہ پاکستان مسلم لیگ ن ہی پاکستان کی ترقی، خوشحالی، استحکام اور سلامتی کی ضامن جماعت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں