اٹک ۔ غازی انٹرچینج۔ غازی روڈ حضرو کے قریب تیز رفتار ہائی ایس بے قابو ہو کر روڈ سے نیچے جا گری۔ حادثہ میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوئے ۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 حضرو کی 2 ایمبولینسز جائے حادثہ پر پہنچیں ۔
لاش اور زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال حضرو منتقل کر دیا۔