ٹوبہ ٹیک سنگھ:پیرمحل میں تین افراد زہریلہ نشہ کرنے سے موت کے منہ میں چلے گئے مرنے والوں میں چچا بھتیجا بھی شامل ریسکیو نے نعشیں اسپتال منتقل کردیں

ٹوبہ ٹیک سنگھ:پیرمحل میں تین افراد زہریلہ نشہ کرنے سے موت کے منہ میں چلے گئے مرنے والوں میں چچا بھتیجا بھی شامل ریسکیو نے نعشیں اسپتال منتقل کردیں

ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل پیرمحل کے نواحی گاؤں 670 میں منشیات کے عادی 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں تینوں افراد کی موت مبینہ طور پر زہریلی منشیات کے استعمال سے ہوئی ہے مرنے والوں میں چچا اور بھتجا بھی شامل ہیں مرنے والوں کی شناخت نذید، شفیق اور رمضان کے نام سے ہوئی تینوں افراد منشیات کے عادی بتائے گئے ہیں ریسکیو 1122نے تینوں افراد کو ٹی ایچ کیو ہسپتال پیرمحل منتقل کر دیا جبکہ اطلاع ملنے پر مقامی پولیس بھی ٹی ایچ کیو ہسپتال پیرمحل پہنچ گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں