سیر و سیاحت کیلیے گلگت جانے والے گجرات کے چار نوجوانوں کی نعشیں ملنے کے بعد گھروں میں صف ماتم بچھ گئی مرنے والوں میں تین سگے رشتہ دار شامل
ایک ہفتہ کی تلاش کے بعد بدنصیب والدین کی آس کی ڈوری ٹوٹ گئی سیر کیلیے گلگت جانے والے چار نوجوانوں کی نعشیں سکردو کے تھانہ ستک کی حدور میں کھائی سے مل گئیں
مرنے والے نوجوانوں میں کوٹ گھکہ کا اکیس سالہ عمر احسان اس کا پھوپھی زاد سلمان نصراللہ بہنوئی واصف شہزاد اور ساروکی کا دوست عثمان شامل جوان بیٹے داماد اور بھانجے کی وفات پر سکول ٹیچر احسان کی دنیا اجڑ گئی
بیالس سالہ واصف شہزاد دو معصوم بچیوں کا باپ تھا
جسوکی کا سلیمان نصراللہ تین ماہ قبل اٹلی سے پاکستان آیا تھا 12 مئی کو چاروں دوست شمالی علاقہ جات کی سیر کیلیے نکلے اور موت کی وادی میں جا سوئے