آواران مشکے میں نامعلوم مُسلح افراد نے گھر میں گھس کر سینئر صحافی لطیف بلوچ کو قتل کردیا ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ،،
بلوچستان کے ضلع آواران کے تحصیل مشکے کے صحافی لطیف بلوچ کو نامعلوم مسلح افراد نے رات گئے اُس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ سو رہے تھے زرائع کے مطابق نامعلوم مُسلح افراد اس کے گھر میں داخل ہو گئے تھے اور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے اس سے قبل ان کا بیٹا بھی لاپتہ ہو گیا تھا جو چند روز قبل بازیاب ہو گیا تھا شہید لطیف بلوچ انتہائی خوش اخلاق نفیس خوش مزاج شخصیت کے مالک تھے اور ان کا شمار اچھے پیشہ ورانہ صحافت سے منسلک تھے لطیف بلوچ بلوچستان کے معروف اخبار انتخاب اور آج ٹی وی سے بھی وابستہ رہے ان کے جانے سے ضلع آواران میں صحافت میں جو خلا پیدا ہوا وہ مدتوں پھر نہیں ہو سکے گا اور ان کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ سراہتے ہوئے یار رکھا جائ انہیں اپنے آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا ،،،،