پاک پتن میں واپڈا اہلکار کا خاتون پر تشدد کا معاملہ، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد واپڈا لائن مین کیخلاف مُقدمہ درج کرلیا گیا
خاتون تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی تو پولیس حرکت میں آگئی، تھانہ فرید نگر پولیس نے واپڈا لائن میں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، ایف آئی آر کے مُطابق بل جمع نہ کروانے پر خاتون کے گھر سے بجلی کا میٹر اُتارا گیا تھا جبکہ بل جمع کروانے کے باوجود میٹر لگانے کی درخواست کی تو لائن مین آپے سے باہر ہوگیا اور تشدد کا نشانہ بنایا، جبکہ ایف آئی آر درج ہونے کے بعد ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون لائن مین کو مارپیٹ کرتے دکھائی دے رہی ہے، جب ایک شخص خاتون کو جھگڑے سے روکنے کے لیے کھینچ رہا ہے۔