Embed HTML not available.

پروفیسر نتاشہ کول کی مودی کی عوام دشمن پالیسیوں پر تنقید کی وجہ سے ہندوستانی شہریت ختم کرنا عالمی قوانین کے تحت بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہےراجہ محمد فاروق حیدرخان

مظفرآباد
سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ
پروفیسر نتاشہ کول کی مودی کی عوام دشمن پالیسیوں پر تنقید کی وجہ سے ہندوستانی شہریت ختم کرنا مسلمہ بین الاقوامی قوانین کے تحت بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے نتاشہ کو سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اپنا خصوصی پاسپورٹ جاری کریں حکومت پاکستان انہیں شہریت دے وہ ریاست جموں کشمیر کی شہری اور اسٹیٹ سبجیکٹ ہولڈر ہیں قانون ساز اسمبلی میں اس حوالے سے باضابطہ قرارداد جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ مودی حکومت اپنے اوپر تنقید کرنے والے کشمیریوں اور دیگر شہریوں کے خلاف انتقامی کاروائیوں کی بدترین مثال قائم کررہی ہےنتاشہ کول اور اس طرز کے دیگر متاثرہ افراد جن کا تعلق جموں و کشمیر سے ہے کو اقوام متحدہ کا پاسپورٹ دیا جاے پا پاکستان انہیں شہریت دے راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ ہندوستان میں ایک مسلمانوں اور دیگر مذاہب کے ماننے والوں کو مودی پر تنقید کرنے پر گرفتار کیا جارہا ہے نام نہاد آپریشن شندور کی ناکامی کے بعد دنیا بھر میں ہونے والی خفت کو مٹانے کے لیے مودی مسلمانوں اور ہندوں سمیت دیگر کو نشانہ بنا رہا ہے
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ ایسے تمام شہریوں کو جو مودی کی انتہاپسندی کا شکار کر کسی بھی ملک کے شہری نہیں رہے اقوام متحدہ کا پاسپورٹ جاری کرے
ایسے تمام افراد جن کا تعلق مقبوضہ کشمیر سے ہے کو حکومت پاکستان اپنی شہریت دے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں