وفاقی وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے شیخوپورہ میں پہلے پولیس خدمت مرکز کا افتتاح کر دیا جہاں پر وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام کو جدید سہولیات فراہم کی جائینگی
وفاقی وزیر رانا تنویر نے آر پی او شیخوپورہ رینج اطہر اسماعیل اور ڈی پی او بلال ظفر شیخ کے ہمراہ خدمت مرکز کا افتتاح کیا اس موقع پر رانا تنویر کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کے جوابی حملہ کے بعد فی الوقت بھارتی جارحیت کا کوئی مکان نہیں ہے، مستقبل میں دوبارہ جنگ ہو سکتی ہے اب جنگ ہوئی تو پاکستان کا جواب بہت خوف ناک ہو گا، مودی گھٹیا سوچ کا مالک ہے، اسرائیل اور بھارت مسلمانوں اور پاکستان کے خلاف کام کر رہے ہیں، بھارت اسرائیل کا گھٹ جوڑ ہے پی ٹی آئی کے ساتھ بیٹھ کر بات چیت کرنے کیلیے تیار ہیں وزیراعظم کہہ چکے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ بیٹھ کر بات چیت کرنے کو تیار ہیں، بزدار نے پنجاب کا بیڑا غرق کر دیا تھا جو اب مریم نواز سنوار رہی ہیں ساری دنیا افواج پاکستان پر فخر کر رہی ہے رانا تنویر حسین کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر افواج اور حکومت کے خلاف بات کرنے والے اینٹی پاکستان ہیں قوم فیصلہ کرئے کہ اینٹی پاکستان لوگوں کے خلاک کیا کیا جائے، دنیا کی تاریخ میں پانچ کلاسک جنگیں ہوئی جن کو سٹڈی کے طور پر دیکھا گیا اج دنیا حیران ہے کہ پاکستان نے چار گھنٹوں میں کیا کر دیا ہے