افغان وزیر خارجہ ایران کے سرکاری دورے پر تہران روانہ
کابل – امارت اسلامیہ افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر سید عباس عراقچی کی باضابطہ دعوت پر آج تہران روانہ ہوئے۔
وزارت خارجہ کے مطابق، اس اعلیٰ سطحی وفد میں افغانستان کے نائب وزیر برائے اقتصاد، ڈاکٹر عبداللطیف نظري بھی شامل ہیں۔ اس دورے کے دوران، وزیر خارجہ متقی تہران میں منعقدہ مکالماتی فورم میں شرکت کریں گے اور ایرانی ہم منصب سمیت متعدد اعلیٰ ایرانی حکام سے ملاقات کریں گے۔
ان ملاقاتوں میں افغانستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ سیاسی، اقتصادی اور ترانزیتی تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا، جبکہ باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی گفتگو ہوگی۔