بھارت کے ساتھ جنگ کے دوران شہید اور زخمی ہونے والوں کی تفصیلات جاری۔
فضائیہ اور بری فوج کے 11 جوانوں اور افسروں نے جام شہادت نوش کیا ۔ 78 جوان زخمی ہوئے۔، 40 معصوم شہری شہید ہوئے جن میں 7 خواتین اور 15 بچے شامل ہیں ۔121 معصوم شہری زخمی بھی ہوئے۔
فضائیہ کے شہداء
اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف
چیف ٹیکنیشن اورنگزیب
سینئر ٹیکنیشن نجیب
کارپورل ٹیکنیشن فاروق
سینئر ٹیکنیشن مبشر
بری فوج کے شہداء
نائیک عبد الرحمان
لانس نائیک دلاور خان
لانس نائیک اکرام اللہ
نائیک وقار خالد
سپاہی محمد عدیل اکبر
سپاہی نثار