پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان رابطہ، جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق

*پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان رابطہ، جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق*

*لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی اور ان کے پاکستانی ہم منصب میجر جنرل کاشف عبداللہ کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا*

پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشن (ڈی جی ایم او) اور بھارتی ہم منصب کے درمیان ہاٹ لائن پر بات چیت کا پہلا راؤنڈ مکمل ہوگیا جس میں جنگ بندی کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی اور ان کے پاکستانی ہم منصب میجر جنرل کاشف عبداللہ کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق رابطے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اعلان کردہ سیز فائر سے متعلق اہم امور پر غور کیا گیا۔ دونوں کے درمیان جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں جانب سے فائرنگ نہیں ہوگی اور شہری آبادی کو نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں