گوجرانوالہ میں خاتون کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا، پولیس نے شوہر کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا ہے ۔۔۔
وی او ۔۔۔
افسوسناک واقعہ تھانہ ماڈل ٹاؤن کے علاقہ محلہ ریتانوالہ میں پیش آیا جہاں خاتون کی اپنے گھر سے نعش ملی ہے،مقتولہ کے شوہر نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ وہ ضروری کام سے باہر تھا جب گھر پہنچا تو اس کی بیوی مردہ حالت میں تھی اس کے کپڑے پھٹے ہوئے اور پائوں نالے سے بندھے ہوئے تھے جب طلائی زیورات بھی غائب تھے۔ دوسری جانب ماڈل ٹاؤن پولیس نے قتل و زیادتی کے دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے جبکہ مقتولہ کےشوہر سے بھی تفتیش جاری ہے، پولیس کا کہنا ہے واقعہ دوران ڈکیتی قتل ہے یا پھر معاملہ کچھ اور ہے تحقیقات کررہے ہیں