فیصل آباد میں جھولے سے گر کر زخمی ہونے والی 14 سالہ بچی ہسپتال میں دم توڑ گئی،، پولیس نے بچی کے والد کی مدعیت میں مینجر، جھولا آپریٹر اور ٹھیکیدار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

فیصل آباد میں جھولے سے گر کر زخمی ہونے والی 14 سالہ بچی ہسپتال میں دم توڑ گئی،، پولیس نے بچی کے والد کی مدعیت میں مینجر، جھولا آپریٹر اور ٹھیکیدار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

اقبال اسٹیڈیم کے قریب فن لینڈ میں گزشتہ رات ڈسکوری جھولے سے گر کر 14 سالہ حمنہ سر پو چوٹ لگنے سے شدید زخمی ہو گئی تھی۔ جو الائیڈ ہسپتال میں زیر علاج تھی،، اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔
تھانہ سول لائن پولیس نے بچی کے باپ غلام مصطفٰی کی مدعیت میں فن لینڈ کے مینجر، جھولا آپریٹر اور ٹھیکیدار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی ار کے مطابق آپریٹر نے حفاظتی اقدامات کے بغیر جھولا سٹارٹ کردیا۔ اور بچی کا توازن بگڑ جانے پر مینجر اور آپریٹر نے جھولا نہیں رکوایا۔
واقعہ کے بعد مینجر اور جھولا آپریٹر فرار ہو گئے تھے۔ پولیس نے ان کی تلاش شروع کردی۔ جبکہ پولیس نے فن لینڈ کو بند کروا دیا تھا
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے فیصل آباد میں جھولے سے گرکر بچی کے جاں بحق ہونے پر گہرے غم وغصہ کا اظہار کیاہے-

وزیراعلی مریم نواز شریف نے سوگوار خاندان سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کااظہار کیا ہے- وزیراعلی مریم نواز شریف نے کمشنر فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں