پشاور کے علاقے فقیر آباد رینگ روڈ میں دیرینہ عداوت پر موٹر کار پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور دو شدید زخمی ہوئے ہیں۔

ابتدائی تفصیلات کے مطابق فائرنگ میں پانچ افراد عبد اللہ ولد بادام گل،
طاہر ولد نواب،
اسامہ ولد حمایت اللہ،
اویس ولد سید بادشاہ،
وقاص لگ کر جاں بحق ہوگئے ہیں،

جبکہ ثاقب ولد سید احمد شاہ زخمی ہے،

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی فقیر آباد ڈویژن محمد ارشد خان اور ڈی ایس پی عمر آفریدی موقع پر پہنچ نعشوں کو پوسٹمارٹم جبکہ زخمی کو ابتدائی طبی امداد کی خاطر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،

مقتولین کے ورثا کی رپورٹ پر مقدمہ درج کیا جائیگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں