وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا اچانک سرپرائز وزٹ ، شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں ،چندداقلعہ فلا ئی اوور منصوبے کے ترقیاتی کا موں کا جا ئزہ لیا

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا اچانک سرپرائز وزٹ ، شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں ،چندداقلعہ فلا ئی اوور منصوبے کے ترقیاتی کا موں کا جا ئزہ لیا

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سمبڑیال سے براستہ جی ٹی روڈ لا ہور جا تے ہو ئے اچانک گوجرانوالہ پہنچیں جہاں پر انہوں نے اندرون شہر مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیااس کے علاوہ چندداقلعہ فلائی اوور کے ترقیاتی کام کا جائزہ لینے کیلئے سرپرائز وزٹ کیا اس موقع پر مریم نواز شریف کو فلائی اوور ترقیاتی منصو بے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی وزیراعلی پنجاب کے اچانک اندرون شہر کے مختلف علاقوں کے دورے سے انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں سکیورٹی انتہا ئی الرٹ تھی پولیس کی جانب سے وزیراعلی کے قافلے کے قریب کسی بھی شخص کو جا نے کی اجازت نہیں دی گئی تھی تاہم وزیر اعلی اندرون شہر کا وزٹ کر نے کے بعد لا ہور کی جانب روانہ ہو گئیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں