گوجرہ ۔کسٹم اہلکاروں کو ن لیگی راہنما عقبہ وڑائچ کی گاڑی چیک کرنا مہنگا پڑھ گیا عقبہ وڑائچ کا ساتھیوں کے ہمراہ کسٹم اہل کاروں کی سرکاری گاڑی کو ٹکر اور اہل کاروں پر تشدد تھانہ سٹی میں مقدمہ درج
گوجرہ:تھانہ سٹی کی حدود میں پینسرہ روڈ پر کسٹم اہل کاروں کو سابق لیگی ایم این اے خالد جاوید وڑائچ کے بیٹے عقبہ وڑائچ کی گاڑی کو چیک کرنا مہنگا پڑھ گیا عقبہ وڑائچ نے سرکاری گاڑی کو ٹکر ماری اور ساتھیوں کے ہمراہ گن پوائنٹ پر کسٹم اہل کاروں پر تشدد اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے کر ملزمان گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہو گے کسٹم اہل۔کار حافظ علی حیدر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر دیا گیا ہے تاہم ابھی تک کسی قسم کی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی پولیس وقوعہ کو چھپانے کی کوشش میں ہے اب دیکھنا ہے کہ قانون کی پاسداری ہوتی ہے یا پنجاب کی چوہدری شاہی یاد رہے کہ عقبہ وڑائچ 2024 کے الیکشن میں پی پی 119 سے نون لیگی امیدوار تھے اور الیکشن ہار گے تھے