مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں سگے بیٹے، شوہر اور سسرالیوں کی جانب سے 8 ماہ کی حاملہ خاتون پر، کلہاڑی، لوہے کے راڈ اور ڈنڈوں سے تشدد ،
خاتون کی دونوں ٹانگیں توڑ کر گھر سے باہر پھینک دیا،
VO
مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے علاقے بستی عارف میں، گزشتہ روز بد چلنی کے شعبہ میں، 8 ماہ کی حاملہ خاتون، نسرین بی بی کو اس کے سگے بیٹے، شوہر، سسر اور دیور نے، کلہاڑی، لوہے کے راڈ اور ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دونوں ٹانگیں توڑ کر گھر سے باہر پھینک دیا، علاقہ مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر خاتون کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال جتوئ منتقل کیا ،خاتون کے لواحقین کو کاروائی کے لئے کہا گیا تو انہوں نے کاروائی کرنے سے انکار کر دیا، پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا تھا،
آر پی او ڈی جی خان کے نوٹس لینے پر ڈی پی او مظفر گڑھ نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دیں جس پر پولیس نے 3 نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے،
پولیس کی جانب سے مزید ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں،
