پنجاب کے سب سے بڑے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈاکٹروں نے محکمہ صحت کی نجکاری اور لاہور میں ہیلتھ ورکرز پر کیے جانے والے تشدد کی وجہ سے احجاجاً او پی ڈیز میں کام کرنا بند کردیا ، دور دراز سے انے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا، مریض طبعی سہولیات نہ ملنے پر پریشان گھر کو لوٹنے لگے
پنجاب کے سب سے بڑے ڈی ایچ کیو اور شہباز شریف مدر اینڈ چلڈرن ہسپتال میں ڈاکٹروں نے او پی ڈی میں کام بند کرکے کمرے بند کر دیے ، دور دراز سے آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ہڑتال کی وجہ سے مریض بیماری کی حالت میں پرائیویٹ ہسپتال میں جانے پر مجبور ہو گئے، ڈاکٹروں نے او پی ڈی بند کرنے کے ساتھ ساتھ اپنا احجاج بھی ریکارڈ کروایا جس میں صدر وائے ڈی اے ڈاکٹر تیمور احمد سمرا کا کہنا تھا کہ جب تک حکومت محکمہ صحت کی نجکاری نہیں روکتی اور ہمارے مطالبات پورے نہیں کرتی ہڑتال جاری رہے گئی اور وائے ڈی اے شیخوپورہ ہیلتھ ورکرز کو اکیلیے نہیں چھوڑی گئی ، احجاج میں محکمہ صحت کی نجکاری کرنے کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی