یہ پھالیہ کے نواحی گاوں “ڈھل” کا ایک غم زدہ گھر ہے، جہاں سید علی حسین کی ناگہانی موت نے کہرام برپا کر دیا ہے۔ وہ بہتر مستقبل کی تلاش میں دبئی سے یورپ جا رہا تھا، مگر لیبیا کے ساحل پر کشتی حادثے کا شکار ہو گیا۔ نابینا بھائی کی بس ایک التجا ہے بھائی کی میت وطن واپس لائی جائے۔
یہ پھالیہ کے نواحی گاوں ڈھل کا غم زدہ گھرانہ ہے، جہاں ہر چہرہ اشکوں میں بھیگا ہوا ہے۔ سید علی حسین روشن مستقبل کی امید لیے دبئی سے یورپ روانہ ہوا، مگر قسمت اسے لیبیا کے ساحل پر لے آئی، جہاں وہ کشتی حادثے میں سمندر کی بے رحم موجوں کی نذر ہو گیا۔ نابینا بھائی نے میت وطن واپس لانے کی اپیل کی ہے۔ساٹ
وی او۔
لواحقین نے مطالبہ کیا کہ غیر قانونی سفر پر اکسانے والے ایجنٹوں کی سرگرمیوں کو روکا جائے ۔
یہ وقت ہے کہ ہم سب اس المناک حادثے سے سبق سیکھیں ، حکومت اور متعلقہ اداروں کو ایسے دل دہلا دینے والے واقعات کی روک تھام کے لیے فوری اور موثر اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ مزید قیمتی جانوں کا ضیاع نہ ہو۔
