پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی کا آج مکمل عدالتی بائیکاٹ کا اعلان
سول جج حیات خان اور وکیل خالد خان ایڈووکیٹ پر قاتلانہ حملے کے خلاف کیا
پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے مکمل عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کر دیا،
وی او
پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے آج مکمل عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کر دیا، اس بائیکارٹ کا اعلان بار ایسوسی ایشن نے رسالپور میں مردان کے ایڈمن سینٹر سول جج حیات خان اور وکیل خالد خان ایڈووکیٹ پر قاتلانہ حملے کے خلاف کیا،اس واقعے کی پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے شدید الفاظ میں مذمت کی گئی، اور آئی جی خیبرپختونخوا سے اس اندوہناک واقعے میں ملوث کرداروں کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا،پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی نے آج مکمل عدالتی بائیکاٹ کا اعلان ایسوسی ایش قائمقام سیکرٹری جنرل اعجاز علی شاہ ایڈووکیٹ کی جانب سے جاری بیان میں کیا گیا، اس میں آئی جی پولیس سے وکلاء اور عدلیہ کی سیکورٹی یقینی بنانے اور وفاقی اور صوبائی حکومت سے آئے روز ایسے واقعات کے تدارک کا مطالبہ بھی کیا گیا،
آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے موٹروے پر سینیئر سول جج حیات خان ، وکیل خالد خان اور سابق ضلعی ناظم کوہاٹ اور ڈی آئی جی ملک سعد شہید کے بھائی ملک اسد پر قاتلانہ حملوں کا نوٹس لے لیا،
ریجنل پولیس آفیسر مردان اور کوہاٹ سے رپورٹ طلب کر لی،
آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے ریجنل پولیس افسران کو افسوس ناک واقعات میں ملوث ملزمان کو ٹریس کر کے فوری گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے۔
جائے وقوعہ سے تمام تر شواہد اکٹھے کر کے ہر پہلو سے جامع تفتیش کرتے ہوئے جلد ملزمان کو گرفتار کیا جائے ۔ آئی جی خیبر پختونخوا