▪️ایران کے صوبہ سیستان میں 8 پاکستانی شہریوں کا قتل-
▪️واقعہ ضلع مہرستان کے گاؤں حائض آباد میں پیش آیا-
▪️تمام مقتولین کو ہاتھ پاؤں باندھ کر گولیاں ماری گئیں-
▪️مقتولین ایک ورکشاپ میں رہائش پذیر تھے-
▪️یہ ورکشاپ پالش، پینٹنگ اور کار مرمت کا مرکز تھی-
▪️حملہ آوروں نے رات کے وقت ورکشاپ میں گھس کر فائرنگ کی-
▪️جاں بحق افراد میں دِلشاد، اُس کا بیٹا نعیم، جعفر، دانش اور ناصر شامل-
▪️تمام مقتولین کا تعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب سے تھا-
▪️سیکیورٹی فورسز نے لاشیں جائے وقوعہ سے برآمد کر لیں-
▪️واقعہ مہرستان شہر سے تقریباً 5 کلومیٹر دور پیش آیا-
▪️حملہ آوروں کی شناخت تاحال نہ ہو سکی-
▪️ایرانی حکام نے تفتیش کا آغاز کر دیا-
*ایرانی صوبے سیستان میں ورکشاپ پر فائرنگ، 8 پاکستانی کار مکینکس قتل*
ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں 8 پاکستانی کار مکینکس کو قتل کردیا گیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان میں افغان بارڈر کے قریب مسلح افراد نے ورکشاپ پر فائرنگ کی۔
فائرنگ کے نتیجے میں 8 پاکستانی کار مکینکس جاں بحق ہوگئے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق مقتول 8 پاکستانی سیستان کے علاقے مہرستان میں کام کرتے تھے اور ایرانی حکام واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔
ایرانی میڈیا نے بتایاکہ فائرنگ سے جاں بحق 8 پاکستانیوں کا تعلق پنجاب سے ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کے بعد لاشیں پاکستان بھجوانے کے اقدامات کیے جائیں گے۔ایرانی صوبہ سیستان میں 8 پاکستانی مزدوروں کا قتل، مقتولین کا تعلق پنجاب سے ہے
مقتولین آٹو ورکشاپ میں کام کرتے تھے
سانحہ کی ذمہ داری کالعدم بلوچ نیشنل آرمی (بی این اے) نامی تنظیم نے قبول کرلی
قتل ہونے والے تمام 8 افراد کا تعلق بہاولپور سے ہے
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا ایران کے علاقے مہرستان، صوبہ سیستان میں 8 پاکستانیوں کے بیہمانہ قتل پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار.
وزیرِ اعظم کا ایرانی سرزمین پر پاکستانیوں کے قتل پر گہری تشویش کا بھی اظہار.
وزیرِ اعظم کی مرحومین کی مغفرت اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا.
دھشتگردی کا ناسور خطے میں موجود تمام ملک کیلئے تباہ کن ہے. وزیرِ اعظم
خطے میں موجود ممالک کو مل کر دھشتگردی کے خلاف مربوط حکمت عملی پر عملدرآمد کرنا ہوگا. وزیرِ اعظم
ایرانی حکومت ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کے بعد قرار واقعی سزا دے اور اس بہیمانہ اقدام کی وجوہات عوام کے سامنے لائیں. وزیر اعظم
وزیرِ اعظم کی وزارت خارجہ کو پاکستانیوں کے اہل خانہ سے رابطہ کرنے اور ایران میں پاکستانی سفارتخانے کو انکی میتوں کی باحفاظت واپسی کیلئے اقدامات کی ہدایت.
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا ایران میں 8- پاکستانیوں کے قتل پر اظہار افسوس
وزیراعلی مریم نواز شریف کا سوگواروں خاندانوں سے اظہار ہمدردی و تعزیت