پاکستان جانے والا امریکی کانگریس کا وفد طیارے میں موت ہوجانے کے باعث تاخیر سے اسلام آباد پہنچا
پہلے دن کی تمام سرگرمیاں معطل ، صرف امریکن ایمبیسی کے استقبالیہ میں شرکت کرے گا
رپورٹ آفاق فاروقی
پاکستان جانے والے امریکی کانگریس کا وفد جس میں صرف دو کانگریس مین ٹام سوازی اور جیگ برگ مین شامل ہیں یونائیٹڈ ائر لائن سے دوبئی کے لیے روانہ ہوئے تھے تاہم طیارے میں ایک مسافر کی موت ہوجانے کے باعث طیارے کو ایتھنز اتارنا پڑا جہاں سے چند گھنٹوں کے بعد طیارہ دوبارہ دوبئی کے لیے روانہ ہوا ، جب وفد دوبئی پہنچا اس وقت تک ایمرٹس ائر لائن کی وہ پرواز جس سے انہیں اسلام آباد جانا تھا نکل چکی تھی ،امریکی وفد کے یہ دونوں ارکان ہفتے کی صبح ساڑھے سات بجے اسلام آباد پہنچے اور اپنی عارضی قیام گاہ پہنچ کر سو گئے ، ذمہ دار ذرائع نے انکشاف کیا ہے ، وفد کے دونوان اراکین اتوار تیرہ اپریل کو آرمی چیف سے ملاقات کریں گے جبکہ ملک کے وزیر اعظم شہباز شریف جو غیر ملکی دورے پر ہیں وفد کے اراکین کی واپسی کے بعد واپس وطن پہنچیں گے ، زمہ دار ذرائع کا دعویٰ ہے ٹام سوازی جنہوں نے انڈین لابی کے دباؤ پر دورہ کشمیر ملتوی کردیا ہے کرتار پور اور ننکانہ صاحب جانا چاہتے ہیں مگر حکومت پاکستان انکے اس دورے سے متعلق تیاریوں کے حوالے سے کسی سے کچھ شئیر کرنے پر تیار نہیں یہاں تک کہ امریکن ایمبیسی بھی انکی پاکستان میں ملاقاتوں اور سرگرمیوں کی تفصیلات سے لاعلم ہے اور اسکے ذرائع کا دعوی ہے امریکن ایمبیسی کو اپنے آج کے استقابلیے کے ساتھ پیر کو ٹام سوازی کی امریکہ واپسی سے چند گھنٹے قبل انکے حلقے سے آئے ہوئے امریکن پاکستانیوں کے ایک گروپ اور ٹام سوازی کے دیرینہ دوست ذیشان عرف شان کی جانب سے دیئے جانے والے استقبالیہ میں شرکت کے علاوہ انکی کسی مصروفیت کا علم نہیں ہے ، ادھر ٹام سوازی کے ذمہ دار قریبی ذرائع نے کہا ہے یہ کہنا انتہائی غلط ہے ٹام سوازی از خود بھارتی لابی کے خوف سے کشمیر نہیں جانا چاہتے تھے ، اگر عمران اگرہ نامی شخص وقت سے پہلے اپنے ایک ارٹیکل کے ذریعے ٹام سوازی کے مجوزہ دورہ کشمیر کو موضوع بنا کر وائرل نہ کرتے تو یہ دورہ ممکن ہوسکتا تھا، ادھر امریکہ سے وفد میں شامل تیسرے کانگریس مین جناتھن جیکسن جو ممتاز بلیک رہنما کے صاحبزادے ہیں ابھی تک پاکستان نہیں پہنچے ہیں جبکہ وہ اس وفد کی بجائے اپنی ذاتی حیثیت میں آرہے ہیں ، امریکی وفد کے دونوں اراکین ٹام سوازی اور جیک برگ مین کانگریس کی آرم فورس کمیٹی کی اپرول اور اسی کے خرچ پر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں جبکہ جناتھن جیکسن جو ابھی تک نہیں پہنچے ہیں اپنے ذاتی خرچ پر پاکستان جانے کا ارادہ رکھتے تھے