پاکستان کی جیلوں سے 263 افغان قیدی رہا کر دیے گئے

کابل (بی این اے) وزارت امورِ مہاجرین نے اطلاع دی ہے کہ پاکستان کی جیلوں سے 263 افغان قیدی رہا ہو کر اپنے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

اس وزارت نے آج ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے لکھا:
“263 افغان مہاجرین جو پاکستان میں قید تھے، رہا کر دیے گئے اور گذشتہ دو دنوں میں اپنے وطن واپس آ گئے۔”

ذرائع کے مطابق، یہ افراد پاکستان کے مختلف علاقوں میں گرفتار کیے گئے تھے اور انہیں ایک سے پانچ دنوں تک قید رکھا گیا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ ان افراد کو رجسٹریشن اور انسانی امداد حاصل ہونے کے بعد ان کے آبائی علاقوں کی طرف منتقل کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں