پاک فضائیہ کے مسرور ایئر بیس پر دہشت گرد حملے کی بڑی سازش ناکام، شکر الحمدللہ
سیکیورٹی فورسز اور انٹیلی جنس اداروں نے پاک فضائیہ کے اڈے، مسرور ایئر بیس، پر دہشت گرد حملے کی ایک بڑی اور خطرناک سازش کو بروقت ناکام بنا دیا۔
ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران 9 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، جن میں 5 افغان شہری بھی شامل ہیں۔
قوم اپنے سیکیورٹی اداروں کی مستعدی، قربانی اور عزم کو سلام پیش کرتی ہے، جنہوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے وطن عزیز کو ایک بڑے سانحے سے محفوظ رکھا۔