Embed HTML not available.

جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس باقر نجفی کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی منظوری دےدی ۔۔ چار ریٹائرڈ ججزکو بطوررکن جوڈیشل کمیشن تعینات کر دیا گیا۔

جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس باقر نجفی کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی منظوری دےدی ۔۔ چار ریٹائرڈ ججزکو بطوررکن جوڈیشل کمیشن تعینات کر دیا گیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں تین نکاتی ایجنڈا زیر غور آیا۔۔اعلامئیے کے مطابق کمیشن نے اکثریت رائے سے جسٹس باقر نجفی کو سپریم کورٹ کاجج تعینات کرنے کی منظوری دی۔۔اجلاس میں قائم مقام چیف جسٹس کی جگہ جوڈیشل کمیشن کے نئے ممبران کے تقرر کا فیصلہ کیا گیا۔۔اور چار ریٹائرڈ ججز کو بطور رکن جوڈیشل کمیشن تعینات کرنےکی متفقہ طور پر منظوری دی گئی۔جن میں سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ریٹائرڈ شوکت صدیقی،پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ریٹائرڈ شاکراللہ جان اور بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس ریٹائرڈ نذیرلانگوکے نام شامل ہیں۔۔اعلامئیے کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے جسٹس شجاعت علی خان سے متعلق ریمارکس متفقہ طور پر حذف کرنے کی بھی منظوری دی۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں