افغانستان میں چار قاتلوں پر قصاص جاری کردیا گیا
کابل (بی این اے) افغانستان میں آج چار قاتلوں پر قصاص جاری کردیا گیا۔
امارت اسلامیہ افغانستان کی سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ بادغیس، نمروز اور فراہ میں چار قاتلوں کو سزائے موت سنائی گئی۔
افغان سپریم کورٹ کے مطابق پرائمری کورٹس کی جانب سے چاروں قاتلوں کے مقدمات کا مکمل اور بار بار جائزہ لیا گیا جس کے نتیجے میں مجرموں کے خلاف سزائے موت کا حکم جاری کیا گیا جس کے بعد توثیق کے لیے اسے جناب امیر المومنین حفظہ اللہ کی خدمت میں پیش کیا گیا۔ امیرالمؤمنین نے بھی احتیاط کے طور پر ان مقدمات کے سلسلے میں غیر معمولی تحقیقات کیں۔ مقتولین کے اہل خانہ کو معافی اور امن کی پیشکش کی گئی لیکن ان کے انکار کے بعد قاتلوں کے خلاف شرعی سزا کا حکم دیا گیا۔