سپریم کورٹ میں 9 مئی مقدمات کی سماعت ،سپریم کورٹ نے اے ٹی سی راولپنڈی جج سے مقدمات منتقلی کی اپیلیں نمٹا دیں ،لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کو کیا گیا 22 لاکھ روپے جرمانہ برقرار
جج کا تبادلہ ہو چکا مسئلہ ہائی کورٹ کے ریمارکس اور جرمانے کا ہے، وکیل پنجاب حکومت
چیف جسٹس ہائی کورٹ نے پورا صوبہ چلانا ہوتا ہے،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے جج کےخلاف ریفرنس پر حکومت کو پیغام دینا تھا،چیف جسٹس یحیی افریدی
سپریم کورٹ میں 9مئی ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کا کیس
سپریم کورٹ نے سپیشل پراسیکیوٹر کو دو نکات پر ہدایات لینے کا حکم دے دیا
ضمانت منسوخ کرنے کے بجائے تین ماہ میں فیصلے کا حکم دے دیتے ہیں، چیف جسٹس یحیحی آفریدی
ٹرائل کورٹس کو پابند کریں گے کہ ہر پندرہ دن بعد ہائی کورٹ کو پیشرف رپورٹ جمع کرائے، چیف جسٹس یحیحی آفریدی
ضمانتیں ضابطہ فوجداری کی دفعہ 497 کے تحت دی گئی ہیں، سپیشل پراسیکیوٹر
سیکشن 497 کا انسداد دہشتگردی مقدمات میں اطلاق نہیں ہوتا، سپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی
نو مئی کو کیا ہوا تھا اس حوالے سے کچھ مواد عدالت کو دینا چاہتا ہوں، ذوالفقار نقوی
مواد کا تو ہم انتظار کر رہے تھے لیکن پہلے جمع نہیں کرایا گیا، چیف جسٹس یحیحی آفریدی
ساڑھے گیارہ بجے تک جو آپشن دیے ہیں ان پر ہدایات لے کر آگاہ کریں، چیف جسٹس
سماعت 11:30 بجے تک ملتوی کر دی گئی