شیخوپورہ میں بھائی نے 2 سال قبل پسند کی شادی کرنے والی بہن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا،

شیخوپورہ تھانہ صدر شیخوپورہ کے علاقہ گاؤں جھبراں میں بھائی نے پسند کی شادی کرنے والی بہن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، بتایا گیا ہے کہ 32سالہ غزالہ بی بی نے دو سال قبل انور علی سے پسند کی شادی کی اور جھبراں میں اپنے شوہر کے ہمراہ مقیم ہوگئی جس کی رنجش دل میں رکھتے ہوئے بھائی عثمان یوسف نے دو نامعلوم مسلح ساتھیوں کے ہمراہ جھبراں میں بہن کے گھر داخل ہو کر فائرنگ کردی گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہونے کے باعث غزالہ بی بی موقع پر دم توڑ گئی جبکہ دیگر اہلخانہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے اور ملزم عثمان یوسف دیگر ساتھیوں کے ہمراہ فرار ہوگیا،پولیس نے ریسکیو اہلکاروں کی مدد سے نعش پوسٹ مارٹم ہاؤس منتقل کردی اور جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے کاروائی شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں