پنجاب پولیس کی خاتون افسر کا عالمی اعزاز، پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کر دیا،
انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس کی جانب سے ایس پی عائشہ بٹ کو Excellence in Performance Award ایوارڈ 2025ء کے لئے منتخب کر لیا گیا، گلاسگو سکاٹ لینڈ میں اس سال ستمبر میں منعقد ہونے والی 62ویں سالانہ کانفرنس میں ایس پی عائشہ بٹ کو عالمی ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ ایس پی عائشہ بٹ گوجرانوالہ میں بطور سٹی ٹریفک آفیسر تعینات ہیں۔
یہ ایوارڈ ہر سال دنیا بھر سے ایک خاتون پولیس افسر کو اپنے معاشرے کیلئے غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ایس پی عائشہ بٹ کو محکمہ پولیس کا نام روشن کرنے پر مبارکباد،
ایس پی عائشہ بٹ کی کامیابی تمام پولیس افسران بالخصوص خواتین افسران کیلئے باعث فخر ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
