مردان کے گاؤں کاٹلنگ گاؤں شموزئی میں رات گئے مبینہ طور پر ڈرون حملہ ۔ بچوں اور خواتین سمیت 10 افراد جاں بحق
مردان کے کئی دیہاتوں سے ایک ہزار سے زائد افراد نے تمام جان بحق افراد کی نعشیں اٹھا کر ایکسپریس ہائی وے پر رکھ کر روڈ کو مکمل طور ٹریفک کے لیے بند کر دیا
ان لوگوں کا کیا قصور تھا کیوں انہیں مارا ۔ لواحقین
کاٹلنگ، شموزو میں پیش آنے والے واقعے کے بعد ورثاء اور علاقہ مکینوں کے احتجاج کے باعث ایکسپریس وے عارضی طور پر بند ہے۔
مردان پولیس موقع پر موجود ہے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کر رہی ہے۔
شہریوں سے گزارش ہے کہ متبادل راستے اختیار کریں اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔
*ڈی پی او مردان ظہور بابر آفریدی*
، مردان آپریشن اپڈیٹ
سرکاری ذرائع کے مطابق 29 مارچ کی صبح خیبرپختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے کاٹلنگ ، بابوزئی میں کیا جانے والا *آپریشن مقامی آبادی سے دور پہاڑیوں پے تھا*
ان دور دراز علاقوں میں خوارجیوں اور ان کے سہولت کاروں کے علاوہ *کسی بھی سویلین کی موجودگی ممکن نہیں-اگر یہاں پے کوئی سویلین موجود تھا تو وہ ممکنہ طور پے خوارجیوں کا سہولت کار ھو سکتا ہے-*
*سوشل میڈیا پے چلنے والی افواہوں کے مطابق کچھ سویلین بھی اس آپریشن میں مارے گئے- تاہم زمینی حقائق کو دیکھتے ہوئے ان خبروں کی سچائی پے ایک سوالیہ نشان ہے*
اطلاعات کے مطابق کسی بھی سویلین کے مارے جانے کی خبروں کی تصدیق کی جا رہی ہے
*ذرائع کے مطابق اس آپریشن میں فتنہ الخوارج کی ایک بڑی تعداد جہنم واصل ھو گئی ہے۔*
اطلاعات کے مطابق ان دہشت گردوں نے عید کے دوران بڑی کاروائی کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی
*ذرائع کے مطابق ان دہشت گردوں کے مقامی سہولت کار بھی ان کے ساتھ اس حملے میں مارے گئے*
فتنہ الخوارج نے کاٹلنگ کے پہاڑی سلسلے میں ٹھکانے قائم کیے تھے جنہیں تین مقامات پر نشانہ بنایا گیا-