گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سحری کرنے راولپنڈی میں واقع چاندنی چوک فوڈ سٹریٹ پہنچ گئے۔ مرغ چنے، پائے، نہاری، لسی اور گرما گرم نان سے سحری کا لطف اٹھایا

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سحری کرنے راولپنڈی میں واقع چاندنی چوک فوڈ سٹریٹ پہنچ گئے۔ مرغ چنے، پائے، نہاری، لسی اور گرما گرم نان سے سحری کا لطف اٹھایا۔ گورنر پنجاب نے لوگوں سے ملاقاتیں کیں اور بچوں میں عید کے تحائف بھی تقسیم کیئے
گورنر پنجاب کے چاندنی چوک فوڈ سٹریٹ پہنچنے پر لوگ انہیں اپنے درمیان پاکر خوشی کا اظہار کرتے رہے اور ان کے ہمراہ سلفیاں بنوائیں۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ راولپنڈی کے لوگ بھی لاہوریوں کی طرح کھابوں کے شوقین ہیں،میں پنجاب کی ہر گلی محلے میں جاکر لوگوں میں بیٹھنا پسند کرتا ہوں، پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے اور عوام میں رہنا پسند کرتی ہے، راولپنڈی کی لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں مھجے اتنی عزت دی، میں گورنر ہاؤس میں بیٹھنے کیلئے گورنر پنجاب نہیں بنا بلکہ صوبہ کے ہر ضلع میں جاکر لوگوں سے مل کر ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں