اٹک،سابق چیئرمین یونین کونسل پنڈ سلطانی آصف نواز خان کا قاتل، افغان نژاد ملزم اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک،

اٹک تھانہ بسال کی حدود میں پولیس مقابلہ،سابق چیئرمین یونین کونسل پنڈ سلطانی آصف نواز خان کا قاتل، قتل و دیگر سنگین جرائم میں ملوث غیر ملکی افغان نژاد پولیس مقابلہ میں حسب معمول اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک، غیر ملکی افغان نژاد قاتل محمد اکبر ولد خالد سکنہ افغانستان تھانہ بسال پولیس کی حراست میں جسمانی ریمانڈ پرتھا ،پولیس قاتل محمداکبر کو آلہ قتل کی برآمدگی کے بعد واپس تھانہ لا رہے تھے کہ قاتل کے دو نامعلوم مسلح ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی،دوران فائرنگ پولیس ٹیم نے بمشکل اپنی جان بچائی ملزم محمد اکبر کو اسکے دو نامعلوم ساتھی پولیس کی حراست سے چھڑا کر جنگل نزد جبی ڈیم کی طرف لے گئے،پولیس ٹیم نے فوری تھانہ اطلاع کر کے مزید نفری منگوائی اور ملزمان کا تعاقب کیا، تھوڑا فاصلے پر قاتل محمد اکبر شدید زخمی حالت میں ملا جسکو فوری ابتدائی طبی امداد کیلئے ہسپتال روانہ کیا گیا،زخمی قاتل محمد اکبرزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا،ترجمان اٹک پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ نامعلوم ملزمان کو گرفتار کرنے کیلئے علاقہ بھر کا سرچ آپریشن شروع کر دیا،نامعلوم ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کر کے انصاف کے تضاضوں کو پورا کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں