ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں خاتون نے بچے کو جنم دیا،ریسکیو کی مدد سے ایمبولینس میں کامیاب پیدائش پر لواحقین خوشی سے نڈھال ہوگئے،
کوٹ ادو کے نواحی علاقہ قصبہ احسانپور سے ایک کالر نے ریسکیو کو اطلاع دی کہ بیوی کی ڈیلیوری کا مسئلہ ہے ایمبولینس بھیج دیں ریسکیو 1122 نے خاتون کو ریسیو کیا تو خاتون کی حالت نازک تھی میڈیکل ٹیکنیشن فوزیہ اور حبیب قادر نے پیشہ ورانہ مہارت سے چلتی ایمبولینس میں کامیاب ڈیلیوری کروا دی، جس پرریسکیو 1122 کی مدد سے ایمبولینس میں نئی زندگی کا آغازہوگیا، ریسکیو کی مدد سے ایمبولینس میں کامیاب پیدائش پر لواحقین خوشی سے نڈھال ہوگئے،بعد ازاں ریسکیو 1122 کی مدد سے زچہ و بچہ دونوں کو ٹی ایچ کیو کوٹ ادو ہسپتال منتقل کردیا ڈاکٹروں کے مطابق زچہ و بچہ دونوں عافیت سے ہیں