بھوآنہ :امین پور روڈ روڈاہ موڑ کار اور موٹر سائیکل میں تصادم ایک خاتون جانبحق ، ایک شخص زخمی
امین پور روڈ پر روڈا موڑ اسٹاپ کے قریب ایک کا ر اور موٹر سائیکل میں ٹکر ہو گئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار ایک خاتون غلام بی بی زوجہ نیاز عمر ساٹھ سال موقع پر جانبحق جبکہ لیاقت علی ولد رفا قت علی عمر سولہ سال سکنہ چک نمبر 238 شدید زخمی ہو گیا ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے زخمی کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیا ہے حا دثہ تیز رفتار کے باعث پیش آیا