قومی شاہراہ12 ون ایل کے قریب ٹریلر موٹر سائیکل پر چڑھ گیا حادثہ میں دو افراد جان بحق دو زخمی ہو گئے

قومی شاہراہ12 ون ایل کے قریب ٹریلر موٹر سائیکل پر چڑھ گیا حادثہ میں دو افراد جان بحق دو زخمی ہو گئے زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا

قومی شاہراھ نزد 12 ون ایل اوکاڑہ کے قریب ٹریلر موٹر سائیکل پر چڑھ
گیا۔ حادثہ میں موٹر سائیکل پر سوار 2 نوجوان ٹریلر کے نیچے آ کر کچلے گئے اور موقع پر جانبحق ہو گئے۔جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ایمبولنس حادثہ کی اطلاع ملتے ہی جائے پر پہنچ گیں لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جان بحق ہونے والوں کی شناخت عبدالرحمن محمد اویس کے ناموں سے ہوئی جب کہ زخمیوں کی شناخت رحمن اور اعجاز کے ناموں سے ہوئی ٹریلر ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہو گیا پولیس نے حادثہ کی تحقیقات شروع کر دی اور ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے کاروائی کا اغاز کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں