فاروق آباد کے نواحی گاؤں سچا سودا میں ہونیوالے پادری کے قتل کا مقدمہ مقتول کی بھابی کے خلاف درج کروا دیا گیا۔

فاروق آباد کے نواحی گاؤں سچا سودا میں ہونیوالے پادری کے قتل کا مقدمہ مقتول کی بھابی کے خلاف درج کروا دیا گیا۔

تھانہ صدر کے علاقہ سچا سودا میں ہونیوالے پادری کے قتل کا مقدمہ اسکی بیوی صابرہ کی مدعیت میں درج کروا دیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق مدعیہ صابرہ نے کہا ہے کہ اسکے شوہر کا قتل اراضی کے تنازعہ پہ اسکی دیورانی صفیہ حمید نے دو نامعلوم افراد سے کروایا ہے۔ مقتول نوید مسیح آرمی سے حوالدار یٹائرڈ تھا اور ریٹائر ہونے کے بعد محلہ صدیق آباد میں چرچ بنا لیا تھا۔ جس کے لئے جگہ اسکے بھائی حمید اور بھابی صفیہ نے دی تھی جو کہ بعد میں واپس مانگنی شروع کر دی۔اسی تنازعہ پہ دونوں فریقین کے درمیان تلخی پائی جاتی تھی۔مدعیہ کے مطابق ملزمہ کے نمبر سے انکے وٹس اپ نمبر پہ دھمکی آمیز میسج بھی آتے تھے۔ اور اسی رنجش پہ اسکے شوہر کو قتل کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں