پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں ڈومیسٹک کرکٹرز کی میچ فیس کم کرنے کا نوٹس لےلیا، محسن نقوی نے ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی میچ فیس کم کرنے سے روک دیا
پی سی بی ترجمان کے مطابق محسن نقوی نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کھیلنے والے ڈومیسٹک کرکٹرز کے معاوضے کم کرنے سے روکتے ہوے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی کو ہدایات جاری کر دیں ہیں۔تمام کھلاڑیوں کی میچ فیس پر فوری نظرثانی کے احکامات بھی جاری کٸے ہیں