فاروق آباد:
فاروق آباد میں 2 موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کر کے50 سالہ پادری کو قتل کر دیا۔
تھانہ صدر فاروق آباد کے علاقہ سچا سودا میں 2 موٹر سائیکل سوارمسلح افراد نے فائرنگ کر کے پادری کو قتل کر دیا۔مقتول نوید مسیح محلہ صدیق آباد میں چرچ کا پادری تھا۔ پادری نوید مسیح کو تب قتل کیا گیا جب وہ اینٹوں کے بھٹے پہ کام کر رہا تھا۔2موٹر سائیکل سوار وہاں آئے اور اس پہ فائرنگ کر دی۔جس کے نتیجہ میں وہ موقع پہ ہی دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق قتل کی وجہ اراضی کا تنازعہ ہے پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر تفتیش شروع کر دی۔ایس ایچ او تھانہ صدر فاروق آباد نے بتایا کہ ایف آئی آرکے اندراج کے بعد نعش پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوائی جائے گی، 50 سالہ مقتول نوید مسیح دو بیٹوں اور دو بیٹیوں کا باپ تھا۔