لاہور میں ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کی بروقت کارروائی۔۔۔ بس سٹاپ پر کھڑی خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا

لاہور میں ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کی بروقت کارروائی۔۔۔ بس سٹاپ پر کھڑی خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔۔

لاہورمیں سمن آباد بس اسٹاپ پر خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار کرلیاگیا سیف سٹی حکام کے مطابق خاتون دفتر جانے کیلئے بس کے انتظار میں کھڑی تھی اوباش نوجوان نے نازیبا حرکات کرکے ہراساں کرنا شروع کر دیا خاتون نے 15 پر کال کر کے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن میں شکایت کی ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے مقامی پولیس کو موقع پر روانہ کیاابتدائی تحقیقات کیمطابق ملزم پہلے بھی ایسی حرکات میں ملوث تھا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیاملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں