اٹک : سوتیلے باپ نے مبینہ طور پر 50 ہزار کے عوض 12 سالہ بیٹی کی 60 سالہ شخص سے شادی کرا دی. زبردستی شادی کرانے پر نکاح خواں سمیت 10 افراد پر مقدمہ درج دولہا نعیم ، لڑکی کے سوتیلے باپ سمیت 9 افراد گرفتار

اٹک : سوتیلے باپ نے مبینہ طور پر رقم کے عوض 12 سالہ بیٹی کی 60 سالہ شخص سے شادی کرا دی.

اٹک میں سوتیلے باپ نے مبینہ طور پر رقم کے عوض 12 سال کی بیٹی کی 60 سال کے شخص سے شادی کروا دی۔

پولیس کے مطابق حضرو کے گاؤں خگوانی میں کم عمر لڑکی کے مبینہ فروخت کے بعد نکاح کا واقعہ پیش آیا جہاں سوتیلے باپ نے12 سال کی لڑکی کی 60 سال کے شخص سے شادی کروائی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کم عمر لڑکی سے زبردستی شادی کرانے پر نکاح خواں سمیت 10 افراد پر مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ دولہا نعیم ، لڑکی کے سوتیلے باپ سمیت 9 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق نکاح رجسٹرار افتخار شاہ مٹھو فرارہوگیا۔ واقعے میں نکاح رجسٹرار نے نمبردار کے ساتھ مل کر 50 ہزار روپے لیے تھے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی سے بوڑھے شخص کے نکاح کے معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں