ایف آئی اے نے سمندر کے راستے شہریوں کو یورپ بھجوانے میں ملوث انسانی اسمگلر اور اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔۔۔
ملزم شبیر احمد کو نارروال جبکہ محمد جاوید کو گجرات سے گرفتار کیا ہے، ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم شبیر نے شہریوں کو سمندر کے راستے اسپین بھجوانے کے لیے 13 لاکھ روپے بٹورے اور رقم ہتھیانے کے بعد روپوش ہوگیا تھا جبکہ ملزم جاوید گزشتہ 14 سال سے اشتہاری تھا دونوں ملزمان سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے