ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی کی برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل سے ملاقات

ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی کی یو کے میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل سے ملاقات ایم آر پی پاسپورٹس کے حوالے سے درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا

پاکستانی ہائی کمشنر نے پاسپورٹ بیک لاگ کے خاتمے میں ڈی جی پاسپورٹس کی کاوشوں کو سراہا ملاقات کے موقع پر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا پاسپورٹس کے بیک لاگ ختم کرنے کے لئے کیے گئے انقلابی اقدامات قابل ستائش ہیں،ڈی جی پاسپورٹس کی جانب سے ون ونڈو آپریشنز جلد شروع کرنے کی یقین دہانی کروائی اور کہا ڈیجٹلائزڈ ون ونڈو آپریشنز درخواستوں کو جلد نمٹانے میں کارگر ثابت ہوگا،آئندہ ماہ سے یو کے میں ای پاسپورٹس کے اجراء کا بھی آغاز کیا جائے گا، مصطفی جمال قاضی کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو آسان اور بروقت سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں،اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں