بنوں کینٹ پر خارجیوں کی بڑے پیمانے پردہشتگرد حملے کی کوشش ناکام 4 خودکش بمباروں سمیت تمام 16 دہشت گرد ہلاک

بنوں کینٹ پر خارجیوں کی بڑے پیمانے پردہشتگرد حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، بہادرسیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا، ناکامی پرمایوس حملہ آورخارجیوں نے بارودی مواد سے لدی 2 گاڑیاں بیرونی دیوار سے ٹکرا دیں، سیکورٹی فورسزکی جوابی کارروائی میں 4 خودکش بمباروں سمیت تمام 16 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بہادر جوانوں نے بے مثال ہمت اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملہ آور خارجیوں کو نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 بہادر سپاہی بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے، ترجمان کے مطابق خودکش دھماکوں کے نتیجے میں بیرونی دیوار متاحر ہوئی جبکہ دھماکوں سے قریبی انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا، خارجیوں کے خودکش حملے میں قریبی مسجد اور ایک شہری رہائشی عمارت کو بھی شدید نقصان ہوا، جس کے باعث 13 معصوم شہری شہید اور 32 زخمی ہو گئے، انٹیلی جنس رپورٹس میں وحشیانہ کارروائی میں افغان شہریوں کی ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں، بنوں کینٹ پر حملہ افغانستان میں موجود خوارج کے رہنماؤں کی ہدائیت پر کیا گیا، پاکستان افغان عبوری حکومت سے توقع رکھتا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے گی، اور پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی سرگرمیوں کے لئے اپنی زمین کو استعمال ہونے سے روکے گی، پاکستان سرحد پار سے درپیش خطرات کے جواب میں ضروری اقدامات کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے، سیکیورٹی فورسز ہر قسم کے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے، بہادر سپاہیوں اور معصوم شہریوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں، سیکیورٹی فورسز ہر قیمت پر اپنے ملک کی حفاظت کو یقینی بنائیں گی ۔۔
انٹیلی جنس رپورٹس نے واضح طور پر اس گھناؤنے فعل میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کی تصدیق کی ہے،

یہ حملہ افغانستان سے کام کرنے والے خوارج کے سرغنوں کی ہدایت اور منصوبہ بندی کیا گیا

پاکستان توقع کرتا ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے گی

افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں سے روکے گی۔

پاکستان سرحد پار سے آنے والے ان خطرات کے جواب میں ضروری اقدامات کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

پاکستان کی سیکورٹی فورسز ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں،

ہمارے بہادر سپاہیوں اور معصوم شہریوں کی قربانیاں ہمارے غیر متزلزل عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں
.آئی ایس پی آر

4 مارچ 2025 کو خوارج عناصر کی جانب سے بنوں چھاؤنی پر بزدلانہ دہشت گردانہ حملے کی کوشش کی گئی۔

حملہ آوروں نے چھاؤنی کی سیکورٹی کو پامال کرنے کی کوشش کی۔

ان کے مذموم عزائم کو سیکورٹی فورسز کے چوکس اور بھرپورردعمل نے تیزی سے اور فیصلہ کن طور پر ناکام بنا دیا۔

مایوسی کے عالم میں حملہ آوروں نے بارود سے بھری دو گاڑیوں کو چھاونی کی دیوار کی دیوار سے ٹکرا دیا۔

ہمارے بہادر دستوں نے دراندازوں کو کامیابی کے ساتھ روکا،

چار خودکش حملہ آوروں سمیت تمام سولہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

فائرنگ کے شدید تبادلے میں پانچ بہادر سپاہیوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں