آر آئی یو جے ورکرز کے سالانہ انتخابات میں ممتاز صحافی مظہر اقبال صدر اور عالمی اداروں سے وابستہ حمید اللہ عابد جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے

اسلام آباد (سٹی رپورٹر)آج کی تقریب آر آئی یو جے(ورکرز) کے سالانہ انتخابات برائے سال دو ہزار پچیس/دو ہزار چھبیس
(2025-26) کے نتائج کا اعلان منعقد کرنے کے لیے منعقدکی گئ ہے۔ انیس نشستوں کے لیے مجموعی طور پر 70 اُمیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ صدر کی ایک نشت کے لیے 04 اُمیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ نائب صدر کی دو نشستوں کے لیے 11 اُمیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ نائب صدر (خواتین) کی ایک نشست کے لیے 02 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، جنرل سیکرٹری کی ایک نشست کے لیے 07 اُمیدوار میدان میں تھے۔جوائینٹ سیکرٹری کی دو نشستوں کے لیے 08 اورفنانس سیکرٹری کی ایک نشست کے لیے 04 جبکہ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کی ایک نشست کے لیے 03 ، جوائینٹ سیکرٹری ( خواتین) کی ایک نشست کے لیے بھی 03 جبکہ سیکرٹری اطلاعات و سوشل میڈیا کی ایک نشست کے لیے بھی 03 اُمیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
مجلس عاملہ کی دس نشستوں کے لیے 25 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ کاغذات نامزدگی کی واپسی کے بعد تمام آر آئی یو جے )ورکرز)کے تمام عہدیدار بلامقابلہ قرار پائے ھیں جن کی تفصیل آپ کی خدمت میں پیش کی جا رھی ھے۔
راولپنڈی/ اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے سالانہ انتخابات 2025-2026 میں بلا مقابلہ کامیاب ہونے والے عہدیداران

صدر: مظہر اقبال
نائب صدور: فرحان جعفری، ڈاکٹر سجاد
نائب صدر (خواتین): روبی بٹ
جنرل سیکرٹری: حمید اللہ عابد
فنانس سیکرٹری: عدیل رضا
ایڈیشنل جنرل سیکرٹری: چنگیز خان جدون
جوائینٹ سیکرٹری: سہیل صدیق، نایاب گوہر
جوائینٹ سیکرٹری (خواتین): بشری اخوند
سیکرٹری اطلاعات و سوشل میڈیا: وقاص جاوید

اراکین مجلس عاملہ

1-صہیب بن نور
2-راجہ اعجاز
3- صدیق احمد نئیر
4-ملک تیمور اعوان
5-فیصل بیگا
6-حق نواز جیلانی
7- ندیم صدیقی
8-ڈاکٹر لیاقت جدون
9-حق نواز بھٹو
10- فائق سجاد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں