پاک افغان سرحدی علاقے طورخم میں کشیدگی شدت اختیار کر گئی ہے۔ دونوں جانب سے بھاری ہتھیاروں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے،

پاک افغان سرحدی علاقے طورخم میں کشیدگی شدت اختیار کر گئی ہے۔ دونوں جانب سے بھاری ہتھیاروں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے،

وی او
دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک مقامی شہری زخمی ہوگیا ہے ، جبکہ بھگدڑ کے دوران ایک ٹرک ڈرائیور دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا ہے۔ دو طرفہ فائرنگ کے بعد طورخم باچا مینہ کے مکین رات گئے اپنے گھر چھوڑ کر لنڈیکوتل منتقل ہوگئے ہیں
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، افغان فورسز نے دس روز قبل سرحد کے متنازعہ حدود میں تعمیراتی کام کا آغاز کیا، جس کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے۔ کشیدگی کے باعث طورخم سرحد مسلسل دسویں روز بھی بند ہے، جس سے ہزاروں مسافر اور تجارتی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں