ملک بھر کی عدالتوں میں اربوں روپے کے ٹیکس ریونیو کی وصولی میں مشکلات کا سامنا۔۔۔ اعلیٰ عدالتوں میں 1 لاکھ 8 ہزار 366 ایسے مقدمات زیر التوا ہیں جن میں 4457 ارب روپے کی رقم شامل ہے۔۔ تقریبا ٹیکس سے متعلق 6 ہزار مقدمات زیر التواء ہیں۔۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت 7 نومبر 2024 کے ایک اہم اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ ملک کی اعلیٰ عدالتوں میں 1 لاکھ 8 ہزار 366 ایسے مقدمات زیر التوا ہیں جن میں 4457 ارب روپے کی رقم شامل ہے۔زرائع کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں صرف ٹیکس سے متعلق 6000 مقدمات زیر التواء ہیں، جن میں اربوں روپے کی ممکنہ وصولیاں شامل ہیں۔۔۔۔تقریبا دو ہزار کیسزمختلف ٹربیونلز اور عدالتوں میں زیر التوا ہیں جن میں حکم امتناع جاری کیے جا چکے ہیں۔۔۔ سپریم کورٹ کی کمیٹی میں تجویز دی گئی ہے کہ سپریم کورٹ میں ایک اے ڈی آر یونٹ قائم کیا جائے تاکہ ایف بی آر اور دیگر ریاستی اداروں کے اے ڈی آر نظام کی نگرانی کی جا سکے۔۔ سپریم کورٹ اور تمام ہائی کورٹس میں ایک اے ڈی آر سیل بھی بنایا جائے۔۔۔۔