ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ملتان کی کارروائی
میپکو کا اہلکار رشوت طلب کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
سول جج ملتان قمر عباس کی نگرانی میں ایف آئی اے کی ٹیم نے کامیاب چھاپہ مار کارروائی کی۔
ملزم کو سکندر آباد ملتان سے گرفتار کیا گیا
میپکو اہلکار کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا
ملزم کی شناخت حسن نواز کے نام سے ہوئی
ملزم میپکو سب ڈویژن، سکندر آباد میں بطور لائن مین تعینات تھا۔
ملزم کو شکایت کنندہ سے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔
ملزم مذکورہ رقم کے عوض غلط میٹر ریڈنگ اور بجلی چوری میں معاونت کرنے میں ملوث ہے
ملزم نے شکایت کنندہ سے 27 ہزار روپے غیر قانونی کام کروانے کے لئے وصول کیے تھے۔
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
مزید تفتیش جاری ہے۔
ترجمان ایف آئی اے