*بین الاقوامی سمز کی غیر قانونی خریدوفروخت میں ملوث عناصر کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن جاری*
ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی کی بڑی کارروائی
غیر قانونی بین الاقوامی سمز کی فروخت میں ملوث ملزم گرفتار
گرفتار ملزم کی شناخت محمد سلمان بٹ کے نام سے ہوئی
ملزم کو چھاپہ مار کاروائی میں گلشن علی کالونی لاہور سے گرفتار کیا گیا
ملزم بین الاقوامی سمز کی غیر قانونی فروخت میں ملوث ہیں
گرفتار ملزم سوشل میڈیا کے ذریعے بین الاقوامی سمز کی خریدوفروخت کرتے تھا
بین الاقوامی نمبرز غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال ہوتے ہیں
مذکورہ سمز بلیک میلنگ، بھتہ خوری، فراڈ، جعلی سکیموں اور آن لائن مالیاتی فراڈ میں استعمال ہوتی تھیں
گرفتار ملزم سے 58 غیر قانونی سمز اور موبائل فون برآمد کر لئے گئے
چھاپہ مار کاروائی پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی ٹیم کے ہمراہ عمل میں لائی گئی
ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے
دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں
ترجمان ایف آئی اے